وزیراعظم کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ کے نتائج کوعوام کے سامنے اجاگرکرنے کی ہدایت

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد (ن) لیگ کے مینڈیٹ کو مزید تقویت ملی ہے ، آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے نتائج کوعوام کے سامنے اجاگر کیا جائے،مسلم لیگ (ن) قومی اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا بھرپورکردارادا کرے گی،نوازشریف کا مشاورتی اجلاس سے خطاب

پیر 27 جولائی 2015 17:41

وزیراعظم کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ کے نتائج کوعوام کے سامنے اجاگرکرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ کے اراکین کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے نتائج کو عوام کے سامنے اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد (ن) لیگ کے مینڈیٹ کو مزید تقویت ملی ہے اس لئے آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے نتائج کوعوام کے سامنے اجاگر کیا جائے،مسلم لیگ (ن) قومی اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا بھرپورکردارادا کرے گی۔

پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت حکمراں جماعت کے ارکان کامشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعدکی صورتحال سمیت دیگر امور زیرغور آئے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) قومی اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا بھرپورکردارادا کرے گی، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد (ن) لیگ کے مینڈیٹ کو مزید تقویت ملی ہے اس لئے آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے نتائج کوعوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے سیاسی اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، سیاسی جماعتیں نظام کی مضبوطی کے لئے آگے بڑھیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور سازگار سیاسی ماحول کے لئے صبر سے کام لیا جائے ،پہلے بھی صبر کیا تھااور اﷲ نے پھل دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ (ن) لیگ کا مینڈیٹ ثابت ہو گیا ،مسلم لیگ ن بہتر طرز حکمرانی کو فروغ دینے پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ ارکان انکوائری کمیشن کی سفارشات کو اجاگر کریں ،اصلاحات سے مستقبل میں انتخابات شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم نے کابینہ اراکین اور سیاسی رفقا ء کو عوامی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اب بردباری اور سیاسی پختگی کے اظہار کا وقت ہے ،عوام کا قیمتی وقت چھوٹے اختلافات کی نذر نہ ہونے دیاجائے۔اجلاس میں سیلاب صورتحال پر وفاق اورصوبوں کے درمیان رابطے بہتر بنائے جانے پر بھی بات کی گئی۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء اسحق ڈار ، پرویز رشید ، مشاہد اﷲ خان اور سعد رفیق سمیت اہم پارٹی رہنما ؤں نے شرکت کی۔