وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری،موسم خواشگوار

منگل 28 جولائی 2015 11:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت سمیت سرگودھا، میرپورخاص، حیدر آباد ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر سمیت سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ،مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث اگلے تین سے چار روز کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اور ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔

موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق اسلام آباد/راولپنڈی، سرگودھا میرپورخاص، حیدر آباد ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد، پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن)، سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدر آباد ڈویژن)، ڈی آئی خان، ہزارہ، مالاکند ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن)، بنوں، پشاور، مردان، کوہاٹ، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا ڈویژن اور زیریں فاٹا میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، میرپورخاص، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ کراچی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بھی بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش میں سب سے زیادہ بارش مِٹھی میں 199 ملی میٹر جبکہ بدین 135، حیدرآباد 57، دادو، منگلا 45، سکھر 37، اسلام آباد (سید پور 37، زیرو پوائنٹ 03، گولڑہ، بوکرہ 01)، میرپور خاص 34، چھور 28، ٹھٹھہ 27، روہڑی 22، ڈی جی خان 21، شہید بینظیر آباد 18، پڈعیدن 15، گڑھی دوپٹہ، پاراچنار 10، مری 09، خانپور، رحیم یار خان 07، بہاولپور 06، راولاکوٹ، راولپنڈی 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 44 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی میں 42 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :