متاثرین منگلا ڈیم کے کمیٹی کیسز پر حکومتی خاموشی قابل افسوس ہے:احمد امین چوہان

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 جولائی 2015 16:08

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)متاثرین منگلا ڈیم کے کمیٹی کیسز پر حکومتی اور ذمہ دار اداروں کی خاموشی قابل افسوس ہے- متاثرین کے سینکڑوں کنبہ جات کو بے گھر کرنے کی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے تاخیری حربے بدیانتی ہے ک288کمیٹی کیسز کے متاثرین کو فی الفور ان کا حق دیا جائے بصورت حالات کی خرابی کی ذمہ داری محکمہ امور منگلا ڈیم او میرپور کی انتظامیہ پر ہو گی ان خیالات کا اظہار محمد امین چوہان، چوہدری محمد صغیر، اشفاق احمد، ظہیر عباس ، محمد عمران، خلیل احمد اور شوکت حسین نے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے احکامات اور ضلعی اعلیٰ آفیسران کی سفارشات کے بعد متاثرین کو در بدر کرنا انتہائی ظلم اور نا انصافی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل افسوس ہے کہ وزیر اعظم اور ایک ذمہ دارہ جائزہ کمیٹی کی سفارشات کے باوجود متاثرین کو ان کے حق سے محرورم رکھنے والی قوتیں تعادم کی بنیاد رکھ کر حکومت اور متاثرین کے درمیان ایک بڑی منظم سازش کی بنیاد رکھ رہی ہیں ۔