نصیر راٹھور کی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنر کوٹلی سے ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 جولائی 2015 16:08

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشیدسے کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن ضلع کوٹلی کے وفد نے پیپلز ٹریڈرزونگ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیرکے پولیٹکل کوارڈینیٹر نصیرراٹھور کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں صدر یونین حاجی عبدالرشید،سنےئر نائب صدر محمد اشرف حسن ،نائب صدور حاجی محمد حنیف، چوہدری محمد کرامت حسین ، جنرل سیکرٹری محمد عمران خان ، حاجی عبدالکریم صابری ، محمد رفیع راجہ ، محمد رمیز راجہ ، محمد رزاق بٹ ، منیر حسین ، عامر علی، حاجی عبدالخالق اور دیگر ممبران کے علاوہ ایس ڈی ایم چوہدری ساجد محمود بھی موجود تھے وفد نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ وہ ملکی قوانین و ضوابط کا احترام کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے مشکوک افراد پر گہری نظر رکھتے ہوئے انہیں قانون کے حوالے کرنے کا فرض ادا کرینگے۔