ریاستی عوام کو فرقہ واریت میں ملوث کرنے کی سازش کی جارہی ہے:سید عبدالوحید بخاری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 جولائی 2015 16:08

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مرکزی صدر سید عبدالوحید بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے نظریاتی طور پر تیار کرنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے ریاست کے عوام کو فرقہ ورانہ ماحول میں ملوث کرنے کی سازش ہو رہی ہے ریاست کے اندر تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل آزادی ہے صدیوں سے اخوت و بھائی چارے کی فضا قائم رہی ہے خفیہ ہاتھوں نے پر امن فضا کو خراب کیا کشمیری عوام اپنے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے محاذ کے صدر گذشتہ روز آزادی ہاؤس میں ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔