وادی نیلم میں سرکاری اداروں کی گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال جاری

بدھ 29 جولائی 2015 13:52

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)وادی نیلم میں سرکاری اداروں کی گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال جاری ‘ افسران کے عزیز و اقارب وادی نیلم کی سیاحت کے دوران سرکاری گاڑیوں پر مزے کرنے لگے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے ماہانہ پھکی ہونے لگے ۔ حکومت کی نگرانی میں چلنے والے ادارہ اے جے کے آر ایس پی ،محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات ضلع نیلم کے ایکسیئن ،نیلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ ،پولیس سمیت دیگر محکموں کی سرکاری گاڑیوں کا غیر قانون استعمال سب سے زیادہ ہو رہا ہے ۔

آر ایس پی کی گاڑیاں سیر سپاٹے سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال عام ہے اے جے کے آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو کے دوست اور عزیز کھلے عام ادارہ کی گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔محکمہ شاہرات نیلم کے ایکسیئن کی قیمتی سرکاری ویگو گاڑی سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی عزیز و اقارب اور دوستوں کے سیر سپاٹے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ گاڑیاں مختلف سیاحتی مقامات پر دیکھی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

نیلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ کی گاڑیوں کو بھی یہی حال ہے قیمتی گاڑیوں کو سرکاری کاموں کے بجائے زاتی اور کاروباری مقاصد کیلئے کھلے عام استعمال کیا جا رہا ہے ۔ضلع نیلم کی پولیس کی گاڑیاں بھی آئی جی آزادکشمیر دیگر پولیس افسران کے وادی نیلم کی سیاحت کیلئے آنے والے مہمانوں کے پروٹو کول کیلئے استعمال ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے ضلع نیلم پولیس پر دو ملین سے زائد پٹرو ڈییزل کا قرض کا بوجھ چڑھ گیا ہے۔اس سارے حالات میں حکومت اور متعلقہ ادارے اور وادی نیلم سے منتخب ایم ایل اے خاموش تماشائی کا کردارادا کر رہے ہیں جبکہ سول سوسائٹی کی طرف سے سرکاری وسائل کو بیدریغ استعمال پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔