یو اے ای میں پی ٹی آئی کو موثر انداز میں منظم کیا جائے، مقیم کشمیریوں کے مسائل حل کئے جائیں، بیرسٹر سلطان

بدھ 29 جولائی 2015 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات ویسے بھی اور پاکستان کے نقطہء نظر سے بھی ایک اہم ملک ہے لہٰذاوہاں پر پی ٹی آئی کو موثر انداز میں منظم کیا جائے تاکہ وہاں پر مقیم کشمیریوں کے مسائل بھی حل کیے جائیں اور مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کے لئے بھی کردار ادا کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پر کشمیرپی ٹی آئی یو اے ای کے چیف آرگنائزر ظفر عباسی سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ظفر عباسی جو کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختصر دورے پر اسلام آباد میں تھے نے یو اے ای واپس روانگی سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات میں ہدا یات حاصل کیں اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے اپنی تجاویز اور موقف سے آگا ہ کیا۔ ۔ اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے انہیں ہدایات دیں کہ وہ 15 ستمبر تک رکنی سازی کا عمل مکم کیا جائے تاکہ اسکے بعد جلد تنظیمی امور مکمل کیے جا سکیں۔****

متعلقہ عنوان :