یو اے ای کی حکومت سی ایم ایچ مظفرآباد اور راولاکوٹ کی توسیع کیلئے مزید فنڈز فراہم کرے گی؛ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان

بدھ 29 جولائی 2015 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ یو اے ای کی حکومت سی ایم ایچ مظفرآباد اور راولاکوٹ کی توسیع کیلئے مزید فنڈز فراہم کرے گی اس سلسلہ میں یو اے ای حکومت سے تفیصلی بات چیت ہو چکی ہے ۔ جو رقم رکی ہوئی ہے وہ بھی جاری ہو گی ، جو کام ادھورے رہ گئے تھے وہ ترجیح بنیادوں پر مکمل ہونگے تاکہ اس خطہ کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں سے مستفید کیا جا سکے وہ 150 بستروں پر مشتمل وارڈ کے سنگ بنیاد اور سردار محمد حبیب خان کی 100 سال عمر مکمل ہونے پر سالگرہ بنائے جانے کے حوالے سے منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے یاد رہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان سی ایم ایچ راولاکوٹ کی اضافی وارڈ گلف ایمپائر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار محمد شبیر خان اور سردار محمد زین خان اپنے ذاتی سرمائے سے تعمیر کر رہے ہیں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ سردار محمد حبیب خان کی سویں سالگرں پر 150 بستروں پر مشتمل وارڈ کی تعمیر عوام کیلئے تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان بھائیوں ، سردار حبیب خان ، ایم آر خان اور جنرل ایم رحیم خان، کی خدمات کی معترف ہیں زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور اپنے محسنوں کو یاد رکھتے ہوئے ہوئے منزل کے حصول کے لئے رواں دواں رہتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر غیور عوام نے اس ملک کی آزادی کیلئے جانیں قربان کیں یہاں ایک مثالی ہسپتال کا قیام اور میڈیکل کالج کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف سی ایم ایچ کے ساتھ 150 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے بلکہ چک دھمنی میں ایک سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کیلئے پیپر ورک مکمل کیا جا چکا ہے جس کا ا یک دو ماہ کے اندر سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس سے میڈیکل کالج کی نہ صرف ضروریات پوری ہونگی بلکہ اس علاقے کے غریب عوام کو علاج معالجہ کی سہولتیں بھی میسر آئیں گی انھوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ہندوستان سے ہے اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کئی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت نے تین میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لا کر 60 سالہ احساس محرومی کو ختم کر دیا ہے اگر سابقہ ادوار میں تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جا تا تو اس وقت آزاد کشمیر میں ہرشعبہ عروج پر ہوتا لیکن ہمارے سابقہ ادوار میں مجرمانہ غفلت کی گئی جو انتہائی افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

کسی بھی ملک کی ترقی میں جدید تعلیم کاحصول بہت ہی اہمیت کاحامل ہے انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت گلوبل ویلج کی شکل اختیار کر چکی ہے جب تک ہم جدید تعلیمی نظام سے ہم آہنگ نہیں ہونگے ترقی کی دوڑ میں پچھے رہ جائیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کے سابق مشیر و بزرگ راہنما سردار محمد حبیب خان نے کہا کہ صدر آزاد کشمیر کی کوششوں سے ضلع پونچھ کے ہر شعبہ زندگی میں انقلاب آ چکا ہے لوگوں نے ذاتی سرمائے سے ہسپتال ڈسپنسریاں اور تعلیمی اداروں کی تعمیر کر کے ر قومی ترقی میں حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔

یہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی طرف ایک اہم پیش رفت ہو گی انہوں نے کہا کہ صدر آزاد کشمیر کی خواہش پر میں نے آج اپنے ہاتھوں سے سی ایم ایچ کے ساتھ اضافی وارڈ کے سنگ بنیاد رکھا جس پر مجھے انتہائی خوشی ہے میں اس موقع پر سردار محمد شبیر خان ، سردار زرین اور دیگر لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمات سب سے بڑی عبادت ہے ۔

ہمیں سکولوں ہسپتالوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کوالٹی ایجوکیشن اور میرٹ کو بنیاد بنانا ہو گا تاکہ مستقبل کے اہداف حاصل کئے جا سکیں ۔۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر حکومت کے سابق مشیر سردار ڈاکٹر محمد حلیم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو بھی ہسپتال تعلیمی ادارے بنائے جا رہے ہیں یا کھولے جا رہے ہیں اسکا کریڈیٹ صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کو جاتا ہے انہو ں نے کہا کہ جہاں وزیراعظم صدر اور وزراء کرام کا بہترین علاج ہو گا وہیں ایک غریب آدمی کا علاج بھی اسی طرح ہو گا بلا تخصیص ہی فلاحی کام دنیا اور آخرت میں کامیابی کا پیش خیمہ ہیں انہوں نے کہا کہ سب سے بہترین انسان وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے آزاد کشمیر کے صدر نے عوامی خدمات کا فریضہ انتہائی دیانتداری سے انجام دیا ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا عوام کو چاہیے کہ وہ پہلے سے بڑھکر صدر آزاد کشمیر کے ہاتھ مضبوط کریں اس موقع پر سردار محمد زرین خان ، ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ سروسز ڈاکٹر سردار محمود خان ، سردار محمد ارشاد خان ، سردار شازب شبیر ، ڈاکٹر واجد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر ضیاء الرحمان ، وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی، ڈاکٹر آفتاب، ڈاکٹر محمود ، ڈاکٹر سردار شبیر کے علاوہ ضلعی انتظامیہ پولٹیکل سیکرٹری ہمراہ صدر گرامی سردار عمران ظریف نے بھی شرکت کی ۔

اس سے قبل جب صدر آزاد کشمیر سی ایم ایچ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ آخر میں سردار محمد حبیب خان کی سویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا محکمہ صحت عامہ کیطرف سے سردار محمد یعقوب خان صدر آزاد کشمیر ، سردار محمد حبیب خان اور سردار شبیر خان کو ان کی خدمان کے اعتراف میں شیلڈز دی گئیں

متعلقہ عنوان :