حلقہ وسظی باغ میں تعمیر وترقی کے منصوبے جاری ہیں:وزیر صحت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 30 جولائی 2015 16:42

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)آزاد حکو مت کے وزیر صحت سردار قمر الزماں خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پار ٹی کی عوامی حکومت نے جو میگا پراجیکٹس کی تکمیل کی ہے اس سے کارکنان کے سر فخر سے بلند ہو گئے‘ پیپلز پارٹ کی حکومت نے ریاست میں تعمیر وترقی کے جو کام کروائے ہیں اس کی بنیاد پر آمدہ الیکشن میں عوام کی عدالت میں سرخوو ہوں گے بجٹ میں صحت ،تعلیم اوررسل وسائل کے انفراسٹریکچر پر کثیر فنڈز رکھے گئے ہیں جس سے ریاست بھر کے عوام کو فائدہ حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک گرو پ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چارسال کے عرصہ میں ہم نے میگا پراجیکٹ جو شروع کیے تھے وہ اب مکمل ہو رہے ہیں اس سے خطہ ایک ماڈل ریاست بن جائیگا ۔