آزاد کشمیر میں جولائی کے آخری اور اگست کے پہلے ہفتہ میں بارشوں کی پیش گوئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 30 جولائی 2015 16:42

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ڈپٹی کمشنر باغ امجد علی نے مون سون 2015محکمہ موسمیات کی پیش گوئی جس میں جولائی کے آخری اور اگست کے پہلے ہفتہ میں بھی شدید بارشیں ہونگی جس کی وجہ سے ضلع باغ میں موسلادھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائنڈنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے ڈپٹی کمشنر باغ کے تمام محکمہ جات کو تحریری طور پر شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث ہنگامی طور پر اقدامات کرنے اور سٹینڈ بائی رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔