بجلی کی طویل ترین بندش سے عوام کا جینا محال ہوگیا: شیخ عقیل الرحمن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 30 جولائی 2015 16:42

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے شدید گرمی میں بجلی کی طویل ترین بندش کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔کاروبار زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔ہر20منٹ بعد بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔حکمرانوں ٹس سے مس نہیں ہورہے۔اپوزیشن بھی حکومت سے مل چکی ہے۔

(جاری ہے)

مک مکا کی پالیسی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔

2000میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے خطہ کو 300میگاواٹ بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے جو کہ آزادکشمیر کے عوام سے بیوفائی کے مترادف ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ میں طویل بجلی بندش سے عوام میں نفرت کے جذبات پروان چڑھ رہے ہیں۔واپڈا حکام نے ہٹ دھرمی کی روش اختیار کی ہوئی ہے۔