کالاباغ ڈیم بنانے کی بات عمران خان کریں یا کوئی اور ، ہم کسی کو بھی یہ کالا ڈیم بنانے نہیں دینگے ،عمران خان نے پہلے اسلام آباد کو فریز کیا، اب تو وہ خود بند گلی میں فریز ہوچکے ہیں، ملک میں جمہوریت ہے اور قائم رہے گی،بندوں پر سیلابی صورتحال ضرور ہے مگر کوئی بھی سیاسی سیلاب نہیں آرہا ، سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و آبپاشی نثاراحمدکھوڑو کابیان
جمعرات 30 جولائی 2015 22:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و آبپاشی نثاراحمدکھوڑو نے کہا ہے کہ بندوں پر سیلابی صورتحال ضرور ہے مگر کوئی بھی سیاسی سیلاب نہیں آرہا ، جمہوریت ہے اور قائم رہے گی ، اب تو سونامی کہنے والوں کی بھی ہوانکل چکی ہے ، عمران خان نے پہلے اسلام آباد کو فریز کیا اب تو وہ خود بند گلی میں فریز ہوچکے ہیں، جمعرات کو جاری بیان میں نثاراحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبوں کوآپس میں لڑانے والے کالاباغ ڈیم کا راگ الاپنا بند ہونا چاہئے اور عمران خان کا کالاباغ ڈیم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
انھوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم بنانے کی بات عمران خان کریں یا کوئی اور کرے مگر ہم کسی کو بھی یہ کالا ڈیم بنانے نہیں دینگے ۔وزیراطلاعات نے کالاباغ ڈیم کی بات کرکے صوبوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کے بجائے بھاشا ڈیم پر کام کیاجانا چائیے جس کی سائٹ پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہے ۔(جاری ہے)
متنازعہ کالاباغ ڈیم کے بجائے بھاشاڈیم میں پانی جمع ہونے کے بعد بجلی کی پیداوار ہوسکے ۔
انھوں نے کہا کہ پانی پر ٹیل والوں کا پہلا حق ہے اور سندھ صوبہ ٹیل پر ہے اسلیئے سندھ کو کسی بھی صورت کالاباغ ڈیم قبول نہیں ہے نہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں ایک آمر کو عوام نے کالاباغ ڈیم نہیں بنانے دیاتو اب اس ڈیم کے خواب دیکھنے والے یہ خواب دیکھنا چھوڑدیں۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اس وقت گڈو بیراج سے 5لاکھ 24ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہاہے اور آئندہ دو تین دن کے اندر پانی میں کچھ اضافہ ہوگااورمجموعی طورپر سندھ سے 6یا 7لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرے گااورہم کسی بھی صورت میں غافل نہیں ہیں حساس بندوں اورپشتوں سمیت تمام پشتوں پر پتھر اور مشینری پہنچائی گئی ہیں اورتمام انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں اور امید ہے کہ کوئی ایسی خطرے کی صورتحال نہیں ہوگی اور خیریت سے یہ پانی گزر جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سندھ کے 46حساس پشتوں پر دن رات نگرانی کا عمل تیز کرلیا گیا ہے اور سیلابی صورتحال کا ہر لمحہ خود جائزہ لے رہا ہوں تاہم آبپاشی عملے کی کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ کچے کے علاقوں سے لوگوں کی پکے کی طرف منتقلی کے لیئے پی ڈی ایم اے اور محکمہ ریلیف کی طرف سے انتظامات کرلیئے گئے ہیں جبکہ کچے کے علاقوں کے لوگوں کی مال مویشی کے لیئے ویٹنری کیمپس بھی قائم کی جارہی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.