محکمہ موسمیات کی کل سے پیر تک پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی

جمعہ 31 جولائی 2015 11:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نےکل ہفتہ سے پیرکے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پرمزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی ۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔

اگلے24 سے36گھنٹوں کے دوران شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے مزید گلیشئیرپیگھلنے اور ویک اینڈ کے دوران بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان اور چترال سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مقامی ندی نالوں میں مزید سیلاب کا امکان ہے۔اگلے دو سے تین روز کے دوران سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، ڈی آئی خان، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سبی، نصیرآباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش(ملی میٹر) سب سے زیادہ بارش ملتان میں 42 ملی میٹر جبکہ بالاکوٹ، بہاولنگر 26، ساہیوال 22، بہاولپور(سٹٰی) 20، اوکاڑہ 11، بارکھان، کوٹلی09، بہاولپور(ائیرپورٹ)08،دروش، جہلم 06، رحیم یار خان،لاڑکانہ 05، خان پور، مالم جبہ،04، خضدار،دیر، سبی، ڈی جی خان03، گڑھی دوپٹہ02،چترال، جوہر آبادد، لاہور(سٹی، ائیرپورٹ) اور بھکرمیں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 42 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، چلاس41، نورپورتھل میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :