سیلابی صورتحال ، سندھ میں اسکولوں اور کالجوں کی تعطیلات میں7 دن کی توسیع

جمعہ 31 جولائی 2015 11:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) سندھ میں تیز بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 7 دن کی توسیع کردی گئی۔تعلیمی ادارے 11 اگست کو کھلیں گے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کی سمری منظور ہوگئی۔ کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی ادارے 3 اگست کو کھلنے تھے لیکن اب 11 اگست کو کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :