پی ٹی آئی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی تبدیلی اورعوامی امنگوں کی ترجمان ہے

پی ٹی آئی آزادکشمیراوورسیزکے مرکزی رہنماء زاہدخان کی دورہ سپین کے دوران کشمیری کمیونٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان سے گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2015 14:40

سپین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پی ٹی آئی آزادکشمیراوورسیزکے مرکزی رہنماء زاہدخان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی تبدیلی اورعوامی امنگوں کی ترجمان ہے ‘ ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ سپین کے دوران کشمیری کمیونٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ‘ زاہدخان نے قبل ازیں فرانس اور ہالینڈ کا بھی دورہ کیا اوران ممالک میں مقیم پارٹی کارکنان سے بھی ملاقاتیں کیں اورانہیں پارٹی کو مضبوط ‘ منظم اورفعال بنانے میں اہم کرداراداکرنے پر زوردیا انہوں نے یقین دلایاکہ پاکستان کی طرح جلد آزادکشمیر میں بھی پی ٹی آئی ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی اوربیرسٹرسلطان کی قیادت میں حکومت بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :