ہٹیاں بالا ضلع تو بن گیا مگرپولیس نفری سمیت عمارتیں تعمیرنہ ہوسکیں ‘ عوام اورملازمین کو شدید مشکلات کاسامنا

جمعہ 31 جولائی 2015 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ہٹیاں بالا ضلع تو بن گیا مگرپولیس نفری سمیت عمارتیں تعمیرنہ ہوسکیں ‘ عوام اورملازمین کو شدید مشکلات کاسامنا ‘ تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا کوڈسٹرکٹ کا درجہ تو دے دیاگیا ‘ مگر ملازمین اورعمارت کی ضرورت پوری نہ ہوسکی ‘ محکمہ پولیس کی نفری کم ہونے کے باعث امن وامان بحال رکھنے میں مشکلات کا سامنا ‘ ماڈل تھانہ تو بن گیا مگر تھانہ سمیت ضلع کی نفری کم ‘ تھانہ ایک شیلٹر میں قائم ہے جس کے اوپر سے بجلی کی ہیوی ٹرانسمیشن لائن گزر رہی ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا موجب بن سکتی ہے ‘ ماڈل تھانہ میں ضلع پولیس کے بیس یا پچیس افسران و پولیس اہلکاران کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ موقع پر سات آٹھ لوگ تعینات ہیں جوناکافی ہونے کے باعث حوالاتیوں کو چناری منتقل کرناپڑتاہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑتا ہے ۔