انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی و صوبائی انتخابات مکمل، عاکف طاہر مرکزی صدر، ریحان قادری مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب

جمعہ 31 جولائی 2015 15:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی و صوبائی انتخابات مکمل ، عاکف طاہر مرکزی صدر، ریحان قادری مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب، طاہر حسین قادری ناظم کشمیر، نعمان جبار جنرل سیکرٹری منتخب،سید بو علی شاہ ناظم پنجاب شمالی، عاقب مصطفائی جنرل سیکرٹری ،ذکاء اللہ قادری ناظم خیبر پختون خواہ،احسان جب ناظم پنجاب جنوبی، عمران قادری جنرل سیکرٹری ،محمد ریاض غوری ناظم صوبہ سندھ ،نصیر احمد جنرل سیکرٹری ،محمد جلیل نقشبندی ناظم صوبہ بلوچستان ،نثار احمدجنرل سیکرٹری صوبہ بلوچستان منتخب، تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی و صوبائی سالانہ انتخابات 25/26جولائی کو جامعہ نعیمیہ لاہور میں منعقد ہوئے جس میں انجمن طلباء اسلا م پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست جموں کشمیر سینکڑوں اراکین ِ انجمن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انتخابی اجلاس میں سابق مرکزی صدر میاں فاروق مصطفائی ، سابق مرکزی صدر غلام مرتضی سعیدی نے الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دئیے۔پاکستان بھر کے علماء ومشائح، سابقین انجمن ، طلباء رہنماؤں کی انجمن طلباء اسلام کی نو منتخب قیادت کو مبارک باد، صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی آزادکشمیر عتیق احمد رضا، سید جی ایم گیلانی، محمد حسنین مصطفائی، راجہ ذاکر خان ،واجد شاکر، انجینئر امین مجاہد،سفیر احمد رضا، ظہیر اقبال اعوان ،خواجہ حسان مصطفائی ،نثار اعوان، سید دانیا ل گیلانی، محمد خالد مصطفائی، سید کامل گلانی، سید حسیب احمد گردیزی، راجہ وقاص مظفر، د دیگر نے مظفرآباد میں منعقدہ اجلاس میں نو منتخب قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کرتے کہا نو منتخب قیادت فروغ عشق رسول ﷺ اور طلباء مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔