تعمیر و ترقی پیپلز پارٹی کا خاصہ رہا ہے ،قیادت نے جانوں کا نذرانہ دیدیا مگر غاصب قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا ،محمد مطلوب انقلابی

ہفتہ 1 اگست 2015 15:26

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)وزیر تعلیم کالجز و آئی ٹی بورڈ ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ تعمیر و ترقی پیپلز پارٹی کا خاصہ رہا ہے پاکستان ہو یا آزاد کشمیر جمہوری اقدار اور روایات پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم و دائم ہیں ہر دور میں آمریت اور آمریت کی پیدوار لیڈروں نے پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں لیکن پیپلز پارٹی کے قیادت نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے کبھی غاصب قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم کالجز و آئی ٹی بورڈ ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی نے بے نظیر ہاؤس دھناں میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب ، مزدور ، کسان اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی بات کی پیپلز پارٹی نے عوام کو شعور دیا اور عام آدمی کو بھی اس کی اہمیت کا احساس دلایا بہت سی طاقتوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی وہ خود تو مٹ گئے مگر پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے آمرانہ دور میں ہم نے ہمیشہ حق او ر سچ کی خاطر قربانیاں دیں پیپلز پارٹی کے کارکن کٹ تو جاتے ہیں مگر جھکتے نہیں شہید زوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا بھی یہی درس ہے کہ ظالم کے سامنے آمر کے سامنے ڈٹ جاؤ پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت کا طرہ امتیاز ہے کہ اس کے زندہ دل کارکنوں کا حوصلہ چٹان کی طرح مضبوط ہے بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی چار سالہ کارکردگی 66 سالہ حکومت پر بھاری ہے پاکستا ن پیپلز پارٹی تمام جملہ برادریوں تمام جملہ مکاتب فکر کا ایک حسین گلدستہ ہے چار سالہ دور میں موجودہ حکومت نے جن بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیے تعلیمی انقلاب برپا کیا اور تعمیر و ترقی کا جال بچھایا اس کی نظیر گزشتہ 66 سالوں میں بھی نہیں ملتی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں ایجوکیشن سٹی بنا دیا ہے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور پڑھے لکھے باشعور معاشرہ کے لیے آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا ہے آزاد کشمیر میں قائم پی پی کی حکومت نے چار سالوں میں وہ کارنامے سرانجام دےئے جو ماضی کی حکومتیں 66 سالوں میں بھی نہ کر سکیں آئندہ آنے والے الیکشن میں پی پی پی کارکردگی کی بنیاد پر ساندار کامیابی حاصل کریگی۔