گیلانی فورم کی سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت

کٹھ پتلی انتظامیہ حریت رہنماء کو سیاسی سرگرمیوں ،مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روک رہی ہے،مسلسل15 ویں مرتبہ نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی، ترجمان

ہفتہ 1 اگست 2015 17:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) حریت رہنماء سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے بزرگ رہنما ء کی گھر میں مسلسل نظر بندی کی مذمت کی ہے۔ فورم ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ سید علی گیلانی کو سیاسی سرگرمیوں اور مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روک رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کومسلسل 15مرتبہ جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ حریت رہنماؤں محمد اشرف صحرائی، ایاز اکبر ، راجہ معراج الدین کو بھی جمعہ کے روز گھر وں میں نظر بند رکھنے کے علاوہ میر حفیظ اﷲ کو اسلام آ باد اور رئیس احمد میر کو بانڈی پورہ میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحاد ی حکومت کے قیام کے بعد مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا۔ترجمان نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے آزادی پسند رہنماؤں ار کارکنوں کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :