طارق فاروق اور انوار الحق کی حیثیت برسات میں اگنے والی کھمبیوں کی طرح ہے‘ڈاکٹر انعام الحق

پیپلز پارٹی کی جماعت اب شہیدوں کی جماعت نہیں رہی ضلع کی عوام نے جو اعتماد مجھ پر کیا ہے اس پر پورا اتروں گا

اتوار 2 اگست 2015 12:07

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء ) پیپلز پارٹی کو چھوڑ کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کے فرزند امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق نے کہا ہے کہ بھمبر کے دو عزیز سیاستدان جو وزیر اعظم کے خواب دیکھ رہے ہیں ، انہیں اب جان لینا چاہئے کہ بھمبر کی عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے دونوں بیرسٹر سلطان کی مہربانیوں سے ممبر اسمبلی بنتے رہے لیکن بدقسمتی سے طارق فاروق جیت کے سردار سکندر کے ساتھ جبکہ انوارلحق سردار عتیق کی گود میں بیٹھ گیا ، دونوں کی حیثیت برسات میں اگنے والی کھمبیوں کی طرح ہے ایک جیت کے اسلام آباد بیٹھ جاتا ہے جبکہ دوسرئے کے گھر کا گیت ہی نہیں کھلتا ، عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے جبکہ پاکستان میں جاری باری سسٹم کو انہوں نے بھمبر میں بھی جاری رکھا تھا لیکن اب عوام نے بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت پر مکمل اعتماد کر دیا ہے ، ایک کے گھر کے باہر سابق اسپیکر جبکہ دوسئے پر سابق وزیر سے بڑھ کے کچھ نہیں لکھا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیات کی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کی جماعت اب شہیدوں کی جماعت نہیں رہی ضلع کی عوام نے جو اعتماد مجھ پر کیا ہے اس پر پورا اتروں گا اور اگر اپنے کارکنان کے حقوق کا دفاع نہ کر سکا تو میرا گریبان حاضر ہے ضلع کی عوام نے طارق فاروق اور انوارلحق آئیندہ کی سیاست سے فارغ کر دیا اپنے آپکو وزیر اعظم کی سیٹ پر یہ دونوں اب کبھی نہیں دیکھ سکیں گے ایک کے گیٹ پر سابق اسپیکر جبکہ دوسرئے پر سابق وزیر ہی لکھا ہوگا کیونکہ ان دونوں کو وزیر اعظم بننے کے لئے لمبا انتظار کرنا ہوگا یا پھر اپنے بزرگ سیاستدانوں کو اوپر بھجنا ہوگا ڈاکٹر انعام الحق نے کہا کہ یہ دونوں مری میں ایک دوسرئے سے مل چکے ہیں اور وہی باری سسٹم کو بحال رکھنے پر متفق ہیں لیکن اب کے بار یہ بھول جائیں لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں اور انشاللہ بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں ان کے ویژن کو آگے لے کر چلیں گے ۔