
ہالاکے مقام غیر قانونی کچے کے مقام قائم بندپانی کے دباوٴ سے ٹوٹنے سے کچے کی سینکڑوں ایکڑ پرکھڑی فصل پانی کے نذر ہوگئی
پیر 3 اگست 2015 14:39
ہالا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)دریاء سندہ پرانا ہالاکے مقام غیر قانونی کچے کے مقام قائم بندپانی کے دباوٴ سے ٹوٹنے سے کچے کی سینکڑوں ایکڑ پر اگائے گئے کروڑوں کی فصل پانی کے نذر ہوگئی،اچانک پانی آنے سے دریا کے کچے میں آباد سینکڑوں لوگوں کی نقل مکانی صرف جانیں بچا کر نکلے،متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار ،محکمہ آبپاشی کی جانب سے سال2010میں سیلاب کے دوٴران مدے خارج قرار دی جانے والی منوں ماچھی موری پر پانی کے دباوٴ سے بند ٹوٹنے کا خدشہ ،پولیس کی غفلت سے پرانا ہالا بچاوٴبند پکنک کا منظر دکھائی دینے لگا محکمہ آبپاشی، سیاسی سماجی تنظیموں نے بچاوٴبندوں پر نگرانی کے لیئے پاک فوج،رینجرس کی مقرری کا مطالبہ کردیا -تفصیلات کے مطابق مطابق دریاء سندہ پراناہالا کے مقام 5لاکھ کیوسک پانی گذرنے کے دوٴران پانی کے شدیدد باوٴ کی وجہ سے قائم غیر قانونی کچے کے بند ٹوٹ گئے جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کروڑوں روپئے کے اگائے گئے مختلف فصل پانی کی نذر ہوگئے جبکے اچانک بند ٹوٹنے سے کئی آباد غریب بے سہارا لوگ سب کچھ پانی کی نذر ہونے کے ساتھ صرف اپنی جانیں بچاکر کھل آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہوئے ہیں جبکے کئی افراد نقل مکانی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر روانہ ہوگئے ہیں دوسری طرف پراناہالا بچاوٴبند کے مقام قدیمی منو ماچھی موری کو سال 2010میں سیلاب کے دوٴران کئی بار ٹوٹنے کے باعث عارضی طور لکڑی،مٹی سے بند کردیا گیا جسے محکمہ آبپاشی کے افسران نے تاحال مضبوطی سے بند نہیں کیا ہے جس کے باعث گذرنے والے تاحال سیلابی ریلے کے پانی کے دباوٴ سے شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کسی بھی وقت مذکورہ موری ٹوٹنے سے سیلابی ریلہ شہر کی طرف رخ کرسکتا ہے دریں اثناء پرانا ہالا بچاوٴبند پر پولیس کی غفلت اور ناقص انتظامات کے باعث بچاوٴبند پکنک کا منظردکھائی دینے لگا ہے کئی مردوخواتین حساس مقامات کے قریب جانے کے علاوہ کشتیوں میں سیروتفریح کررہے ہیں کوئی روکتھام نہیں کی جاتی ایک آبپاشی افسرنے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایہ کے ٹھٹھہ میں قدیم عرصہ قبل بند ٹوٹنے کے باعث محکمہ آبپاشی کے افسر نے بچابند کو بند کرنے کے لیئے جواب دیدیا تھا لیکن پاک آرمی کے افسر کی کوششوں کے باعث ٹوٹے ہوئے بچاوٴبند کو بند کیا گیا اور تمام آبپاشی افسران، عملہ بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ان کا کہنا تھا کے اگر پاک فوج، رینجرس کی مقرری بچاوٴبند وں پر کی جائے تو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور کوئی افسر عملہ غفلت نہیں کرے گا اور کسی کام میں مداخلت نہیں کرے گا ،آبپاشی عملے کے مطابق پرانا ہالا بچاوٴبند پہ ملاں سانونی کے مقام کچھ لوگ پتھر بچھانے میں بھی مداخلت کرتے رہتے ہیں دوسری طرف ضلع مٹیاری کے سیاسی سماجی رہنماوٴں اور شہریوں نے ضلع مٹیاری پر دریائے سندہ کے مقام تمام انتظامات کی نگرانی کے لیئے پاک فوج،رینجرس کی مقرری کا مطالبہ کیا ہے -
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور
-
خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی
-
صدر پوٹن سے 'بہت جلد' ملاقات کا امکان ہے، ٹرمپ
-
شام: سویدا میں جنگ بندی معاہدہ کے باوجود فرقہ وارانہ تصادم جاری
-
کانگو: روانڈا کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے حملوں سے امن کو خطرہ لاحق
-
فلسطینی علاقوں میں این جی اوز کے خلاف ممکنہ اسرائیلی کارروائی پر تشویش
-
آوازا کانفرنس: خشکی میں گھرے ممالک کے تجارتی مسائل معاشی ترقی میں رکاوٹ
-
ہیروشیما برسی: جوہری ہتھیاروں سے دنیا کو لاحق وجودی خطرے کا خاتمہ ضروری
-
میں اس "ڈاکو، ڈفر الائنس" کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا
-
نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ میں تجارتی خسارے میں 44 فیصد کا بڑا اضافہ
-
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے
-
ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.