سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے

فتنہ الہندوستان نے آئی ای ڈی سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 6 اگست 2025 23:52

سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کیخلاف آپریشن، ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 اگست 2025ء ) مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، فتنہ الہندوستان کی آئی ای ڈی سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرا گئی ۔دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہوگئے، شہداء میں نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ شہید میجر رضوان ایک دلیر افسر جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا، میجر رضوان شہید نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر اپنے جوانوں کی قیادت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔