وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنی کا بینہ میں شامل 2 وزراء کو الطاف حسین سے لاتعلقی کے لیے 72گھنٹے کا الٹی میٹم د یدیا

چوہدری عبد المجید کا آزاد کشمیر میں متحدہ کیخلاف مظاہروں کا بھی اعلان

پیر 3 اگست 2015 17:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبد المجید نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاک فوج اور پاکستان مخالف اشتعال انگیزتقریر پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آزاد حکومت کی کابینہ میں موجو ایم کیو ایم 2 وزراء کو الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کرنے کے لیے 72گھنٹے کا الٹی میٹم دینے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر بھر میں الطاف حسین کیخلاف مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر آعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں الطاف حسین کے خلاف جمعرات کو مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے اور آزاد حکومت کے وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کی ہدایت پر اسمبلی سکرٹریٹ میں مذمتی قرار داد بھی جمع کرا دی ہے جس کی منظور کے لیے وزیر اعظم کی سفارش پر پر صدر ریاست سردار یعقوب خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں الطاف حسین سے متعلق مذمتی قرار داد کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا ۔ اس کے وعلاوہ وزیر آعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے آزاد حکومت کی کابینہ میں موجو ایم کیو ایم کے وزراء کو 72گھنٹوں میں ایم کیو ایم سے اظہار لا تعلقی کا الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کے ایم کیو ایم کے وزراء 72گھنٹوں میں الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کریں ورنہ انسے وزارت واپس لے لی جائے گی۔