اگلے دو سے تین روز کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ کشمیر، بالائی پنجاب، فاٹا اور بالائی خیبرپختونخوا

میں کم شدت کے ساتھ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 3 اگست 2015 20:59

اسلام آباد ۔ 03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اگلے دو سے تین روز کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، فاٹا اور بالائی خیبرپختونخواہ میں کم شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔ موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اسلام آباد/راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن،بالائی فاٹا گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش میانوالی میں 139ملی میٹر جبکہ جوہرآباد86،چکوال 40،اسلام آباد(سید پور39، گولڑہ19)، بالاکوٹ،مری33، گڑھی دوپٹہ 27، فیصل آباد 26، نورپورتھل20، پارہ چنار 18، مظفرآباد 17، منڈی بہاوالدین16، کوٹلی 15،سرگودھا ، راولپنڈی(بوکڑہ)، کاکول11،جھنگ، گوجرانوالہ، بنوں10، مالم جبہ اور لاہور(سٹی) میں 08 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین 42 اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :