ہارون آباد‘سیم زدہ علاقہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی

بدھ 5 اگست 2015 12:46

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) سیم زدہ علاقہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، ضلع بھر میں سات لاکھ 30 ہزار ایکٹر پر کپاس کی فصل تباہ ہو گئی مویشیوں کا چارہ ختم کاشتکار شدید پریشان ،محلہ اسلام پورہ میں سیم نالہ ٹوٹ جانے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا ، بارشوں سے مہدی ، فیض آباد ، ملک پورہ میں کئی فٹ پانی کھڑا ہے جہاں لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے تحصیل بھر میں دو افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ،علاقہ بھر میں بارشوں کے تسلسل سے ہونے والی شدید بارشوں نے اس علاقہ میں تباہی مچا دی ، بارڈر لائن پر واقع چکوک 196,195,194, 147, 148142, و دیگر میں سیم تھور سے پہلے سے ہی کئی فٹ پانی کھیتوں میں کھڑا تھا کہ شدید بارشوں نے کاشتکاروں کو زندہ درگور کردیا ۔

(جاری ہے)

محتاط اندازے کے مطا بق ضلع بھر میں 7 لاکھ 30 ہزار ایکٹر پر اور ہارون آباد تحصیل میں ایک لاکھ 60 ہزار ایکٹر پر کپاس کی فصل تباہی سے دوچار ہے ۔اکثر کاشتکاروں نے کپاس کی فصل تلف کر کے چاول کی فصل کاشت کر لی ہے ۔جس سے دوہری مشکلات سے کاشتکار گزر رہے ہیں ۔ شدید بارشوں اور فصلوں میں کھڑے پانی سے مویشیوں کا چارہ بھی ختم ہو چکا ہے ۔متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ سیلابی علاقوں میں تو دریاؤں کے پانی تباہی مچا دی اور اس پسماندہ ترین حلقہ میں بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کردی ہے۔

فقیروالی کے قریب سے گزرنے والے سیم نالہ میں کاشتکاروں نے پانی چکوک اور فصلوں سے نکال کر ڈال دیا ہے جس سے وہ ٹوٹ گیا اور پانی سیلابی شکل میں شہر کے گنجان محلہ اسلام پورہ میں لوگو ں کے گھروں میں داخل ہو چک ہو چکا ہے ۔50 فور آر میں پانچ سالہ علی حیدر ، 86 فائیو آر میں امجد کے گھر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ، مدنی کالونی فقیروالی چک نمبر 168 میں دیواریں گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :