سپیکر سردار غلام صادق کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

مجاہد اول سردار عبدالقیوم اور سابق وزیر میجر (ر) راجہ منصف داد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعرات 6 اگست 2015 17:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا ۔ اجلاس میں مجاہد اول سابق صدر ووزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان اور سابق وزیر حکومت میجر (ر) راجہ منصف داد خان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

ممبر اسمبلی پیر عتیق الرحمان نے دعا کروائی ۔ سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق نے پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا ۔ پینل آف چیئرمین میں ممبران اسمبلی محترمہ شمشاد عزیز ، پیر محمد عتیق الرحمان اور محترمہ مہر النساء کا اعلان کیا گیا ۔ اسمبلی اجلاس میں وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد ، وزیر قانون سید اظہر گیلانی اور ممبر اسمبلی راجہ نصیر احمد خان کی درخواست ہاء رخصت منظور کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آزاد جموں وکشمیر کونسل اور آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کا مشترکہ اجلاس طلب کریں گے ۔جس میں صدرپاکستان یا وزیراعظم پاکستان کو دعوت دی جائے گی ۔ ان سے وقت لینے کے لئے رابطہ میں ہیں ۔

اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ممبر اسمبلی چوہدر ی محمد اسحاق کے ایک سوال کے جواب میں وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات میں یکم جولائی 2011ء تانومبر 2012تک خاکروب بی ۔ 1کی دو آسامیاں اور چوکیدار بی ۔ 1کی ایک آسامی سمیت کل تین آسامیاں تخلیق ہوئیں ۔ اس کے علاوہ تعمیرات عامہ شاہرات میں کوئی بھی جریدہ وغیر ہ جریدہ آسامی تخلیق نہیں ہوئی اور اس عرصہ میں تین آسامیاں تخلیق کی گئیں ۔

جن میں مقامی افراد ہی کو تعینات کیا گیا ۔ علاوہ ازیں محکمہ تعمیر ات عامہ شاہرات میں جریدہ وغیر ہ جریدہ کی 127آسامیاں تخلیق نہیں ہوئی ہیں ۔ اگر اس قدر آسامیاں تخلیق ہوتیں تو بلحاظ کوٹہ مہاجرین مقیم پاکستان کی بھی تعیناتی عمل میں لائی جاتی ۔ممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان کے ایک سوال کے جواب میں وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمدر شید نے کہاکہ 7,6ستمبر 2014کی درمیانی شب لوہار بیلہ نالہ میں شدید طغیانی آنے کی وجہ سے پری سٹر یسڈ آر سی سی پل لوہار بیلہ کے بائیں جانب تعمیر شدہ ابٹمنٹ کے نیچے سات پائلز میں سے چار پائلز بوجہ نالہ کٹاؤ سے جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں ۔

یہ درست نہیں کہ کنکریٹ سرے سے ہی نہیں ڈالی گئی ہے ۔ ابٹمنٹ اور پائلز کی پروٹیکشن کے لئے محکمہ کے فنی ماہرین نے تجاویز مرتب لر لی ہیں ابھی تک چونکہ یہ کام EEAPسے متعلقہ ہونے کی وجہ سے Protection workبذریعہ ٹھیکیدار کروانے کی کارروائی جاری ہے اور ٹھیکیدار ؍فرم کو ابھی تک حتمی بل کی ادائیگی نہیں ہوئی ۔ لہذا متذکرہ منصوبہwork Protectionبھی اسی ٹھیکیدار ؍ فرم سے کروایا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں محکمہ شاہرات بقیہ کام کو مکمل کرنے کیلئے متعلقہ ادارہ سیرا؍ایرا سے رابطہ میں ہے زیر بحث پل کو ٹریفک کیلئے جلد بحال کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :