ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ، لاہور ، گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 8 اگست 2015 14:44

لاہور/ اسلام آباد/ مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ، مردان میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ،محکمہ موسمیات نے لاہور ، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ ، ہزارہ اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنائی ۔ جڑواں شہروں اسلام آباد ، راولپنڈی میں مطلع جزوی ابر آلود رہا ۔باغوں کے شہر لاہور میں دھوپ چھاوٴں کا کھیل جاری رہے گا ، دن بھر ہوا چلتے رہنے سے حبس کی شدت میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

شہر کے کچھ حصوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے ، کراچی اور زیریں سندھ میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع جزوی یا مکمل ابرآلود رہے گا۔کراچی میں رات کو بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ بالائی سندھ میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، موسم کا حال بتانے والوں نے خبر دی ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور حبس کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :