مقبوضہ کشمیر ، بھارتی پولیس کا پلوامہ میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال، درجنوں افراد زخمی، ہسپتال منتقل

ہفتہ 8 اگست 2015 16:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے پلوامہ میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطا بق لوگ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کے قتل کیخلاف پلوامہ کے کاکہ پورہ ، رتنی پورہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شدید لاٹھی چارچ ، آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ پیلٹ بندوق سے بھی فائرنگ کی جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی شناخت ارشاد احمد ، معصود بٹ ، زاہد احمد ڈار ، سبزار بٹ ، فردوس بٹ ، نثار احمد شیخ ، فیاض احمد ، ہلال احمد وانی ، عامر احمد ، لطیف احمدخان کے طور ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ارباز احمد نامی ایک لڑکے کی آنگھ میں پیلٹ لگ گئے اور اس کی بینائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پامپور منتقل کیا گیاجہاں سے کچھ زخمیوں کو سرینگر کے ہسپتالوں میں بھیج دیا گیا۔ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پامپور کے ایک سینئر ڈاکٹر نے میڈیا کے بتایا کہ پلوامہ کے علاقے نارہ بل کے رہائشی ارباز احمد خان نامی لڑکے کی آنکھ پیلٹ لگنے سے شدید زخمی ہوئی ہے اور اسکی بینائی متاثر ہونے کا احتمال ہے۔ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے چیف میڈیکل آفسر ڈاکٹر سجاد نے کہا کہ انکے ہسپتال میں چار زخمی لائے گئے جس میں دو گولیاں لگنے سے جبکہ دو کی آنکھیں اور چہرے پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :