سرینگر، نوجوان کے قتل کیخلاف پلوامہ، کاکہ پورہ میں مکمل ہڑتال

ہفتہ 8 اگست 2015 16:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان کے قتل کیخلاف پلوامہ قصبے اور کاکہ پورہ میں ہفتے کو دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی ۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے طالب احمد شاہ نامی نوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں ایک پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

فوجیوں نے علاقے میں دو رہائشی مکانات بھی مکمل طور پر تباہ جبکہ تین کو نقصان پہنچایا تھا۔

پلوامہ اور کاکہ پورہ میں تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد علاقے میں تعینات کر رکھی ہے۔ جمعہ کے روز علاقے میں مظاہرین پر بھارتی پولیس کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :