آزادکشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی ،بیرسٹر افتخار علی گیلانی

منگل 11 اگست 2015 16:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور جبری بند ش کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے حکمران آنی جانی میں وقت گزارو پالیسی پر عمل پیرا ہیں شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی عدم فراہمی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے دارالحکومت اور اسکے نواحی علاقوں میں بجلی بند کر کے عوام کو ستانے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو حکومت سخت رد عمل کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے موجودہ حکمرانوں کا اداروں پر کوئی کنٹرول نہیں کرپشن میں لتھڑے حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالحکومت کے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش اور فراہمی میں درپیش مسائل پر موجودہ حکمرانوں کی جانب سے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھانے کیوجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہوتے جا رہے ہیں محکمہ برقیات سفید ہاتھی بن چکا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رکنے کا نا م نہیں لے رہا پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت متعلقہ فورمز پر بات کرنا تو درکنار عوامی مسائل سے کوئی آگاہی نہیں رکھتی حکمرانوں کو صرف اپنے مفادات کی فکر ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو شدید ترین عذاب میں مبتلا کر دیا ہے بجلی کی بندش کا ظلم سہنے والے عوام شدید موسم کا سامنا کرتے ہوئے چلا اٹھے ہیں دارالحکومت مظفرآباد اور اسکے نواحی علاقوں کے عوام کو بجلی بند کر کے عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے اگر جبری اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو عوام شدید ترین رد عمل کا مظاہرہ کرینگے جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکموں اور حکومت پر عائد ہو گی بجلی کا مصنوعی بحران پید اکر کے عوام کو مشکلات میں مبتلا کرنیوالے حکمران اور ادارے عوامی مشکلات کا احساس کرنے سے قاصر ہیں پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت متعلقہ اداروں اور وفاقی حکومت کے سامنے آزادکشمیر کے عوامی مسائل اٹھانے سے ڈرتی ہے حکمران عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے عیاشیوں میں مصروف ہیں-

متعلقہ عنوان :