ا ٓزاد کشمیر بھر میں عوام کو بلا تخصیص زندگی کی جدید سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ، محمد مطلوب انقلابی

عوام کے مسائل میں کمی کیلئے سٹرکوں کی پختگی ، سکولوں کی اپ گریڈیشن اور صحت مراکز کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت اقدامات کر رہی ہے، وزیر تعلیم کالجز

منگل 11 اگست 2015 17:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات وزیر تعلیم کالجز آئی ٹی بورڈ و ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی نے کہا ہے کہ ا ٓزاد کشمیر بھر میں عوام کو بلا تخصیص زندگی کی جدید سہولتیں فراہم کر رہے ہیں عوام کے مسائل میں کمی کیلئے سٹرکوں کی پختگی ، سکولوں کی اپ گریڈیشن اور صحت مراکز کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت اقدامات کر رہی ہے عوامی خوشحالی سے خائف عناصر نے برسوں اقتدار میں رہنے کے باوجود کو ئی کارکردگی نہ دکھائی صرف برادریوں کو نوازنے اور تجوریاں بھرنے کی سیاست کرنیوالوں کو عوام پہچان چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے کشمیر کاز سے وفانبھائی ہے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت آر پار کی قیادت کی مشاورت اور موثر حکمت عملی کے تحت کشمیر ایشو کے حوالے سے ہر بین الاقوامی فورم پر اپنی کوششوں کو تیز کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بے بنیاد اور جھوٹے افواہیں پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور خطہ کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھے گی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتے ہیں موجودہ دور میں ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کر کے عوام کو برابری کی بنیاد پر تعمیر و ترقی کے مواقع فراہم کئے جار ہے ہیں گزشتہ 60سالوں میں اقتدار پر قابض رہنے والوں نے اگر کام کیا ہوتا تو وہ زمین پر نظر آتا جھوٹے دعویدار اگر کام کرتے تو وہ زمین پر نظر آتا دو سالوں کے دوران متعدد سڑکوں کے تعمیراتی کام مکمل کئیماضی میں ہونے والی تمام ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تمام یونین کونسلز میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ نئے تعلیمی ادارے قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :