یوم آزاد ی باغ میں بھی انتہائی جوش خروش کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 14 اگست 2015 15:30

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)یوم آزاد ی باغ میں بھی انتہائی جوش خروش کے ساتھ منایا گیا ڈسٹرکٹ باغ میں مرکزی تقریب شہدا ء یاد گار باغ میں ہوئی ٹھیک 8.

(جاری ہے)

58منٹ پر سائزن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پاکستان پرچم کو سلامی پیش کی ڈپٹی کمشنر باغ امجد علی نے پرچم کشائی کی اس موقع پر سپرٹنڈ نٹ پولیس ضلع باغ کامران علی خان ضلع کونسل کے ایڈمنسٹریٹرخورشید علی کاشمری ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپویشن سید نسیم گردیزی ،ڈی آر یو کے پروگرام آفیسر راجہ ارشاد ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس،ڈی ایف او باغ سردار عبدالحمید مغل ،ایڈنشل ڈپٹی کمشنرمحمد صابر مغل ،ڈاکٹر شاہد احمد گردیزی ،ڈاکٹر شبیر شیخ ،این آر ایس پی سید شفقت آفتاب گردیزی ،محمد پرویز خان ،اسٹیٹ آفیسر ترقیاتی ادارہ جات باغ سردار نورزخان اور دیگر ضلعی آفیسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سکول کے بچوں نے جشن آزادی اور قومی ترانے بھی پڑھے ڈپٹی کمشنرباغ امجد علی نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو 68واں جشن آزادی مبارک ہو ہم مسلح افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جھنوں نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کو ختم کیا ڈپٹی کمشنر باغ نے ملی ترانہ پیش کرنے والے بچوں کو نقد انعامات بھی دیے اور پولیس باغ کو نوجوانوں کو بھی تین ہزار روپے نقد دئیے ۔