یوم پاکستان، وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد، کیک کاٹا گیا، پاکستان کے استحکام، سلامتی وخوشحالی ، مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کیلئے دعائیں

جمعہ 14 اگست 2015 15:52

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے یہاں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹا پاکستان کے استحکام ،سلامتی وخوشحالی ،ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے دعائیں کیں اور ملت اسلامیہ پاکستان کو مبارکبادد ی ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے وزراء چوہدری پرویز اشرف ،چوہدری افسر شاہد ،محمد حسین سرگالہ ،مشیر حکومت چوہدری اشرف ،مشیر اطلاعات مرتضیٰ درانی ،وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر حبیب الرحمان ، وزیر اعظم کے پرنسپل سٹاف آفیسر چوہدری مختار، کمشنر منگلا ڈیم چوہدری محمد طیب،پرنسپل بے نظیر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید،کشمیرلبریشن سیل کے ڈائریکٹر ندیم قاسمی، ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان ، ایڈیشنل پی ایس او چوہدری امجد اقبال،اسسٹنٹ کمشنر قیصر اورنگزیب، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد محمود پہلوان ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بابر شہزاد، ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق، ایس ایس پی راجہ رعرفان سلیم،آزادکشمیر چیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری جاوید اقبال، ا نجمن تاجراں کے صدر سہیل شجاع مجاہد ، نواز رتیال ،راجہ خالد، کشمیرپریس کلب کے صدرالطاف حمید راؤ، کشمیر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شجاع عزیز جرال، سابق چیئرمین ایم ڈی اے مرزا جاوید اقبال، سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر افضل مرزا ،پی پی کے راہنما فرید انور ایڈووکیٹ ،راجہ فضل الرحمان اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔