اسلام آباد ،الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجوہات اور اقدامات بارے رپورٹس تیار کرلیں‘ رواں ہفتے سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے کا امکان
اتوار 16 اگست 2015 15:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجوہات اور اب تک کئے گئے اقدامات بارے رپورٹس تیار کر لیں۔ رواں ہفتے سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ رواں ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کرانے کیلئے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجوہات اکٹھی کرلی ہیں۔
پنجاب اور سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں‘ محرم الحرام کی آمد‘ سیکوٹی صورتحال‘ بجٹ کی کمی‘ آر اوز اور ڈی آر اوز کی تقرریاں ‘ حکومتوں کی عدم دلچسپی سمیت دیگر جووہات شامل کی جارہی ہیں جبکہ انتخابات کے انعقاد بارے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں اس حوالے سے سپریم کورٹ کو بتایا جائے گا کہ الیکشن کمیشن مرحلہ وار انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں۔(جاری ہے)
سپریم کورٹ جو بھی حکم دے گی اس کے مطابق ہی شیڈول طے کرکے حکومتوں کو ارسال کردیا جائے گا اس ساری صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کارواں ہفتے کو خصوصی اجلاس بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کو حتمی شکل دینے بارے غور کیا جاسکے۔
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.