میرپور میں لوڈ شیڈنگ سے کا روبار متا ثرہو گئے ہیں واپڈا حکام ہما ری قر با نیوں کا مذاق نہ ا ڑائیں، حق لینا جا نتے ہیں

صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جا وید ا قبال کی بات چیت

منگل 18 اگست 2015 16:43

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جا وید ا قبال نے کہا کہ میرپور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کا روبار متا ثرہو گئے ہیں واپڈا حکام ہما ری قر با نیوں کا مذاق نہ ا ڑائیں، حق لینا جا نتے ہیں۔صدر چیمبر کا فوری واپڈا (آئیسکو)حکام سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ،تفصیلات کے مطابق صدر چیمبر چو ہدری جا وید ا قبا ل نے کہا کہ میرپور میں غیراعلانیہ گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے کاروباری حا لات پہلے ہی د گر گوں ہیں مگر اس کے باوجود آئیسکو حکام کے عملے کی ٹیڑی کھیر درست نہیں ہو رہی۔

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دروانیہ بڑھ گیا ہے اور ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ چوہدری جاوید ا قبال نے کہا کی تا جروں و صنت کاروں کے کارو بار کی حا لت پہلے ہی خراب ہے ا وپر سے لوڈشیڈنگ کے دوران وہ جنریٹر چلا نے پر مجبور ہیں، جس سے ا خراجات بے پناہ بڑھ جا تے ہیں جو ظلم ہے اس سلسلے میں مزید برداشت نہیں کر یں گے،چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ اس موسم کشمیری تارکین وطن چھٹیوں پر آتے ہیں ، اور میرپور کے تاجروں کا کاروبار بھی انہی کی مرہون منت ہے لیکن غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے وہ بھی عذاب کا شکار ہیں اور تنگ آکر واپس جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تارکین وطن ہم سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا ہمارے آباو اجداد نے اور ہم نے اسلئے قربانیاں دی تھی کہ ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا جائے ۔ تارکین وطن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حدود میں لوڈ شیڈنگ کم ہے لیکن میرپور میں زیادہ ہے ۔واپڈا / آئیسکو حکام ہماری قربانیوں کا مذاق نہ ا ڑائیں، حق لیناجانتے ہیں، حکام ا پنا قبلہ درست کر یں لا کھوں روپے کا صنعت کاروں کو نقصان ہو ر ہا ہے۔

مگر بار بار کہنے کے باوجود بھی اس کو درست نہیں کیا جارہا، نہ ہی کسی شیڈول سے ہمیں مطلع کیا جا تا ہے۔صدر چیمبر چو ہدری جاوید ا قبال نے مزید کہا ہم بھیک نہیں ما نگتے اربوں روپے کا سالانہ ریو نیود یتے ہیں۔واپڈا /آئیسکو حکام کی سستی برداشت نہیں کر یں گے۔ا نہوں نے سخت مو قف اپنا تے ہو ئے کہا کہ ہمارے پاس ا حتجاج کے بہت سے طریقے ہیں مگر ہم اصولی بات کرتے ہیں،تاجرصنعتکار،شہری اس عذاب سے دو چار ہو ر ہے ہیں ہم برداشت نہیں کر یں گے۔