عالمی برادری بھارت کو نیوکلیئر ایشیا کے امن کو تہس نہس کرنے سے باز رکھے،چوہدری عبدالمجید
بدھ 19 اگست 2015 16:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے انٹرنیشنل کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو نیوکلیئر ایشیا کے امن کو تہس نہس کرنے سے باز رکھے۔وزیراعظم نے کہاکہ انتہا پسند بھارتی حکمرانوں کے جارحانہ اقدامات ا س خطے میں کسی بڑے سانحے کوجنم دے سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے جارحانہ اقدامات نے اس خطے میں بسنے والے دو ارب انسانوں کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کررکھا ہے اور خطے کے امن کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے بھارتی حکمرانوں کی طرف سے ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کی شدید مذمت کی اور گولہ باری کے نتیجہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے بھارتی گولہ باری کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے محکمہ صحت عامہ کو ہدایت کی کہ لائن آف کنٹرول پر جدید ہیلتھ سکواڈ فراہم کیے جائیں تاکہ سویلین آبادی کو فوری اور بہتر علاج کی سہولیات میسر آسکیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے بھارتی حکمرانوں سے بھی کہا کہ وہ جارحانہ اقدامات کے ذریعے ایل او سی پر آباد سویلین آبادی کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ امن پسند دنیا برصغیر نیوکلیئر ایشیا میں 2ارب انسانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے لائن آف کنڑول پر بھارتی گولہ باری بند کرائے اور بھارت کو جارحانہ اقدامات سے باز رکھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافک چینج کے بھارتی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کررکھا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی منظم نسل کشی ،زیر حراست ہلاکتوں،حریت قیادت کی نظر بندی اور خواتین کی بے حرمتی کے تمام بھارتی منصوبے ناکام ہوں گے۔مقبوضہ کشمیر سے بھارت کا غیر قانونی تسلط ختم ہو کر رہے گا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کشمیری عوام نے بھارت کے جابرانہ تسلط سے آزادی حاصل کرنے کا مصمم ارادہ کررکھا ہے بھارتی حکمران جابرانہ تسلط کے ذریعے اپنے قبضے کو مزید دوام نہیں دے سکتے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کشمیری شہداء کا لہو رنگ لا کر رہے گا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری حق خودارادیت کی تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے جو کامیابیوں سے ہمکنار ہو کر رہے گی۔ بھارتی حکمرانوں کے جارحانہ اقدامات کشمیریوں کی آزادی کاراستہ نہیں روک سکتے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.