چوہدری عبدالمجید کی راجہ شفیق کے گھر آمد ، والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی

جمعرات 20 اگست 2015 16:47

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید راجہ شفیق کے گھرسیکٹرای ٹو گئے اور ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اورمرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماچوہدری قاسم مجید ،ڈی جی منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقاراعظم ،ایڈیشنل پرنسپل سٹاف آفیسر چوہدری امجداقبال، ڈ پٹی کمشنرچوہدری محمدطارق،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، اسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصراورنگزیب،میڈیاایڈوائزر یاسرممتاز چوہدری ودیگربھی موجود تھے۔