مقبو ضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلی مفتی سعید کا چکو ٹھی اوڑی امن برج کا دورہ ، ایل اوسی کے آر پار آنے جا نے والے مال بردار ٹرکوں کی کراسنگ کے مناظر بھی دیکھے، سفید پرچم بھی لہراہا

جمعرات 20 اگست 2015 17:44

چکوٹھی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)مقبو ضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلی مفتی محمد سعید نے آزاد و مقبوضہ کشمیر کو ملانے والے چکو ٹھی اوڑی امن برج کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول کے آر پار آنے جا نے والے مال بردار ٹرکوں کی کراسنگ کے مناظر بھی دیکھے اور وہاں پر انھوں نے سفید پر چم لہرایااس سے قبل مفتی سعید نے مقبوضہ کشمیر کے سلام آباد ٹریڈ سنٹر فیز 2کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دو طرفہ تجارت اور ٹریول کو وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اطراف کے تاجروں کو بینکنگ اور ٹیلی فون کی سہولیات کی اشد ضرورت ہے یہ کیسی تجارت ہے جس میں تاجروں کو بینکنگ کی سہولت میسر نہیں ہے انھوں نے مقبوضہ کشمیر کے ٹریڈ سنٹر سے لائن آف کنٹرول تک سرینگر مظفرآباد روڈ کو چا ر رویہ کرنے کا بھی اعلان کیا مفتی سعید نے تاجرون سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل اور مزید سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اس سے قبل لائن آف کنٹرول کے آر پار دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق جاری رہی آزاد کشمیر سے 12مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے جبکہ مقبوضہ کشمیر سے24مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت آج جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی۔