رشید گوڈیل پر حملے کے 72گھنٹوں میں حقائق سامنے آ جائیں گے،حملے کے بارے میں ابھی کچھ بتانا نہیں چاہتے شاید کسی کو برالگے،رشید گوڈیل حملہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کا رد عمل ہو سکتا ہے،کراچی آپریشن میں کوئی تفریق نہیں کی جا رہی،وزیراعظم چند گھنٹوں کیلئے کراچی آتے ہیں،اگر کوئی کرمنل بلاول ہاؤس میں ہے تو رینجرز چھاپہ مار سکتی ہے،ایف آئی اے کو کسی صوبے میں چھاپے مارنے کا حق نہیں ،مجھے نیب ،ایف آئی اے اور رینجرز پر اعتراض ہے ،وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعہ 21 اگست 2015 00:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20اگست۔2015ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملے کے 72گھنٹوں میں حقائق سامنے آ جائیں گے،حملے کے بارے میں ابھی کچھ بتانا نہیں چاہتے شاید کسی کو برالگے،رشید گوڈیل حملہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کا رد عمل ہو سکتا ہے،کراچی آپریشن میں کوئی تفریق نہیں کی جا رہی۔جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کو دےئے گئے انٹرویو میں قائم علی شاہ نے کہاکہ الطاف حسین نے متعدد بار متنازعہ بیان دیئے اور پچھلے دنوں غصے میں فون رکھ دیا،ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت مجھ سے اوپر کا معاملہ ہے۔
انھوں نے کہاکہ رشید گوڈیل پر حملے کے 72گھنٹوں میں حقائق سامنے آ جائیں گے،حملے کے بارے میں ابھی کچھ بتانا نہیں چاہتے شاید کسی کو برالگے،رشید گوڈیل حملہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کا رد عمل ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلی سندھ نے کہاکہ کراچی آپریشن پر مانیٹرنگ کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں، وفاقی حکومت بھی مانیٹرنگ کمیٹی سے متعلق میری رائے سے متفق ہے۔
انھوں نے کہاکراچی آپریشن میں کوئی تفریق نہیں کی جارہی ، آپریشن میں زیادہ کارروائیاں لیاری میں کی گئی ہیں۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم چند گھنٹوں کیلئے کراچی آتے ہیں،اگر کوئی کرمنل بلاول ہاؤس میں ہے تو رینجرز چھاپہ مار سکتی ہے،ایف آئی اے نے سندھ پر حملہ کیا ہے ،ایف آئی اے کو کسی صوبے میں چھاپے مارنے کا حق نہیں ،مجھے نیب ،ایف آئی اے اور رینجرز پر اعتراض ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.