سرگودھامیں بارش سے حبس قدرے کم ہونے کے باعث موسم خوشگوارہو گیا

جمعہ 21 اگست 2015 16:13

سرگودھا ۔21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) سرگودھا اور گردونواح میں صبح سویرے ہونیوالی تیز بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ۔جبکہ کئی روز سے جاری حبس کا سلسلہ بھی قدرے کم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بارش کا یہ سلسلہ مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس سے جمعہ کے روز گرمی کی شدت میں بھی بہت حد تک کمی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مختلف مقامات پر سوموار تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے حبس کافی حد تک مذیدکم ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :