مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی مظا لم زیادہ دیر برداشت نہیں کئے جائیں گے ،صدرآزاد کشمیر

جمعہ 21 اگست 2015 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء)صدرآزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر جو ظلم ڈھا رہا ہے وہ زیادہ دیر برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ہندوستان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اسے آخر کار کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت دینا ہو گا۔

وہ صابر شہید گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول راولاکوٹ سٹیڈیم میں پیپلز سٹوڈٹنس فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے تحریک آزادی کشمیر میں زندہ کھالیں کچھوائیں ، ہمارے شہداء اور غازیوں نے اس ملک کی آزادی کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

جو کسی سے پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجواں سے کہتا ہوں کہ وہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔

آئندہ قیادت ان کے ہاتھ میں ہو گی ۔ نوجوانوں کو آگے آ کر ملکی معاملات میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آج راولاکوٹ میں ایک ریلی نکالی اور بھرپور جلسہ عام کا انتظام کیا ۔ اس پر میں پی ایس ایف اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں پی وائی او کے راہنماوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہ اکہ جنرل حیات خان نے 1980 میں ایک یونیورسٹی دی اور راولاکوٹ میں ایک کیمپس قائم ہوا 35 سال کے بعد میں نے پانچ یونیورسٹیاں اور پانچ کیمپس دیئے ۔

انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹیز اپنے اختیارات استعمال کیے

اور نہ صرف یونیورسٹیاں قائم کیں بلکہ ان کیمپس کو مطلوبہ ضروری سہولتیں فراہم کرنے کا بھی اہتمام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہجیرہ اور عباسپور کے لوگ میرے پتلے جلا رہے ہیں۔ وہ ایکسپریس وے پر میرے خلاف جلسے جلوس کر رہے ہیں۔ انہیں اس بات کا پتہ نہیں ہے کہ ان کے خلاف بڑی سازشیں ہو رہی ہیں۔

میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ اس ملک میں تعمیراتی کام ہونے دیں ، اختلافات کے ذریعے اپنا مفاد ضائع نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو کام کئے ہیں ان سب کاموں کا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے ۔ جنہوں نے مجھے ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ڈھنڈ ورا پیٹ رہے ہیں ۔ رشوت کا میں نے آج تک کسی سکیم سے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابدنے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو نے کشمیر کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑھنے کا اعلان کیا تھا۔

پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سوچ و فکر کے فروغ ، نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار کرنے کے لیے طلباتنظیموں کو بحال کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تاکہ نوجوان آئندہ ایک بہترین سیاستدان کے طور پر ابھر کر سامنے آ سکیں ۔