لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی بارش نے موسم کوخوشگوار بنادیا

جمعہ 21 اگست 2015 17:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں دوپہر تک سخت دھوپ اور گرمی نے لوگوں کا برا حال کررکھا تھا کہ اذان جمعہ کیساتھ ہی موسم نے کروٹ بدلی اور پسینے میں نہائے ہوئے لوگوں کو اپنی رحمت کے پانی سے نہلادیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی بارش نے موسم کوخوشگوار بنادیا۔

(جاری ہے)

شہر میں مال روڈ ‘ شادمان‘ فیصل ٹاؤن کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔ ٹاؤن شپ کے علاقے میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ مساجد کے باہر نماز جمعہ ادا کرنیوالے نمازیوں نے بارش میں بھیگتے ہوئے نماز ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے موسم خوشگوار ہونے پر خدا کا شکر ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :