محکمہ تعلیم سکولز کے سینئر ترین آفیسرانڈاکٹر مقبول طاہر اور راجہ روشن جوہر گریڈ 20میں ترقیاب

اتوار 23 اگست 2015 16:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) حکومت آزادکشمیر نے حسبِ سفارش سلیکشن بورڈ نمبر1آزادکشمیر محکمہ تعلیم سکولز کے سینئر ترین آفیسران ماہر تعلیم ڈاکٹر مقبول طاہر ڈائریکٹر ایجوکیشن (توسیع ) اور راجہ روشن جو ہر ناظم تعلیم پونچھ ڈویژن کو گریڈ B-20میں ترقیاب کر دیا ہے ۔اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محمد افضال بیگ ،خواجہ جاوید اقبال ،خواجہ طارق شفیع اور دیگر علمی ،ادبی حلقوں نے دونوں ماہر ین تعلیم کو ترقیابی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ کوالٹی آف ایجوکیشن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر ،وزیر تعلیم سکولز ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری صاد ق ڈار، سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ محمد عباس خان ،کابھی شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :