تاجروں کو مضبوط پلیٹ فارم مہیا کر کے مضبوط قوت بنا کر دم لیں گے‘ چوہدری نعیم

اتوار 23 اگست 2015 16:26

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء)چیف آرگنائزر آل آزادکشمیر مرکزی انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ پورے آزادکشمیرکے تاجروں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کر کے مضبوط قوت بنا کر دم لیں گے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ صر ف میرپور کا نہیں بلکہ پورے آزادکشمیر کے تاجروں کا مسئلہ ہے ۔بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے پانی کی موٹریں بھی نہیں چل رہی۔

ٹیوب ویل کی مرمتی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔ تاجر برادری میری قوت اور سرمایہ ہے ۔ تاجروں کے حقوق کے لئے ہر قربا نی دینے کو تیار ہیں ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ختم نہ کیا گیا توکارنر میٹنگ میرپور شہر کے علاوہ دیگر علاقوں میں کر کے سخت احتجاج کرنے کا لائحہ عمل مرتب کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بجلی کی طویل غیر علانیہ لوڈشیدنگ کے حوالے سے تاجروں کی کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل تنویر احمد غازی ،نائب صدر انجمن تاجران راجہ فضل الرحمن ،صدر سٹیڈیم مارکیٹ محمد فاروق چوہان،نوید رتیال،گل نار چوہدری کے علاوہ دیگر تاجروں نے بھی خطاب کیا تاجروں نے چوہدری محمد نعیم کو یقین دلایا کے میرپور کے تاجر ماضی کی طرح آیندہ بھی اپنے قائد کی کال پرمنگلا پل پر جانے کو تیار ہیں۔ہمارے کاروبار بری طرح فلاپ ہو رہے ہیں۔

مگر واپڈا ٹس سے مس نہیں ۔راجہ فضل الرحمن اور محمد فاروق چوہان نے کہا کہ تاجرو ں کے حقوق کے لئے چوہدری محمد نعیم نے ہمیشہ بھرپور جد جہد کی اور ہم تما م تاجر چوہدری محمد نعیم سے کندھاسے کندھا ملا کر اپنے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے ۔مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کہ قیادت میں متحد ہیں۔اور کسی طاقت کو تاجروں کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔