محی الدین اسلامک یونیورسٹی مظفرآباد کیمپس میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ تنظیموں کی احتجاج کی دھمکی

اتوار 23 اگست 2015 16:28

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) تعلیمی اداروں میں بے ضابطگیوں اور طلباء کیساتھ ذاتی اختلاف کی بناء پر ان کو فیل کر کے مستقبل تاریک کرنیکی سازشیں عام ہوچکی ہیں۔ ایسے حالات میں وزیر تعلیم،سیکرٹری تعلیم و دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے نوٹس نہ لینا انتہائی افسوس ناک ہے، محی الدین اسلامک یونیورسٹی مظفرآباد کیمپس میں گزشتہ دنوں آنے والے بی ایڈ کے رزلٹ میں ادارہ نے روایت برقرار رکھتے ہوئے پیسے بٹورنے کی غرض سے طلباء کی بے جا سپلیاں لگا دی لیکن شعبہ تعلیم سے متعلقہ حکام بالا نے تاحال کوئی نوٹس نہ لیا۔

حکام با لا کی یہ بے حسی اور غفلت طلباء کو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایف ڈگری کالج مظفرآباد یونٹ کے صدر قذافی الطاف راجہ ،احسن عباسی و دیگر نے صحافیوں سے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ محی الدین اسلامک یونیورسٹی میں ہر بار طلباء کے ساتھ انتقامی کاروائیوں کے سلسلہ روا رکھا جاتا ہے۔

اور کم وقت میں زیادے پیسے بٹورنے کیلئے بلا جواز سپلیوں کی بھر مار کر دی جاتی ہے یہ سب حکام بالا کی غفلت کا نتیجہ ہے کہ انھوں نے تعلیمی اداروں کو ایسی کالی بھیڑوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔ جو کہ طلباء کے مستقبل کو تاریک بنانے میں مصروف ہیں ہم شعبہ تعلیم سے متعلق حکام بالا سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ محی الدین اسلامک یونیورسٹی میں بے ضابطگیوں کے اس عمل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیں بصورت دیگر ڈگری کالج کے طلباء اس معاملہ کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے محی الدین اسلامک یونیورسٹی مظفرآباد کیمپس کے عین سامنے بینک روڈ کو بند کر کے شدید احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :