تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے‘ پیر شمیم نعمانی

پیر 24 اگست 2015 16:25

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) جمعیت علما ء مشائخ جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے، ہمارے تما م مسا ئل کاحل اللہ اور رسول اللہ کے احکام کی تعلیما ت پر عمل کرنے میں ہے ، ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام میں ملنے والے علماء کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ حضور نبی اکرم کی تو قیر عظمت اور اسلام کی سر بلندی کیلئے ہمارے خون کاآخری قطرہ بھی حاضر ہے ، تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے ، اُنھوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے حضور نبی اکرم کی تعلیمات پر عمل کیا اور پوری دُنیا میں یہی پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام مذہبی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ہے ، اُنہوں نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کا کوئی تصور نہیں جو لوگ قیمتی انسانی کو بے گنا قتل کرتے ہیں وہ جہنمی ہیں،اسلام امن ،محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،بعد ازاں اُنہوں نے اسلام کی سربلندی مسلمانوں کے اتفاق و اتحاد اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی۔