آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں دو گیلانی الجھ پڑے

پیر 24 اگست 2015 16:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں دو گیلانی آپس میں الجھ پڑے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کے قلیل مدتی سوال پر حکومتی وزیر اظہر گیلانی جواب نہ دے سکے بیرسٹر افتخار گیلانی کی جانب سے دارالحکومت مظفرآباد میں ایم ڈی اے کی ہاؤسنگ سکیموں کی تعداد اور پلاٹوں کی تعداد سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا جواب نہ ملنے اور ٹالنے مٹولنے کی کوشش کرنے پر افتخار گیلانی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا جسکے بعد قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر کو بھی بات کرنا پڑی تاہم حکومتی اراکین سوال کو کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے جسکے بعد سپیکر اسمبلی نے کہا کہ اس کا جواب کل دے دیں