ضلع مظفر آباد میں غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے مشروبات کی فروخت پر دفعہ 144نافذ

پیر 24 اگست 2015 16:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) محمد فرید چوہدری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع مظفرآباد نے زیر دفعہ 144ض ف کو بروئے کار لاتے ہوئے غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے مشروبات از قسم پیشی ، ڈیو، سیون اپ، مرنڈا ، کوک ، فینٹاو سپرائیٹ وغیرہ کو ماسوائے رجسٹرڈ ڈیلران ان کے علاوہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

حکم کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ APC-188کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔