مرکزی سیرت کمیٹی حکومتی سرپرستی میں دین متین کی خدمت واصلاح معاشرہ کافریضہ بخوبی انجام دیتی رہے گی‘صاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی

پیر 24 اگست 2015 16:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) مرکزی سیرت کمیٹی کاغیرمعمولی اجلاس صدر صاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی کی زیرصدارت المصطفیٰ کمپلیکس میں منعقدہوا۔اجلاس میں سابقہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق،مرکزی عیدگاہ و مرکزی جامع مسجدخادم الحرمین الشریفین کے امورسمیت دیگرمعاملات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔مجلس انتظامیہ کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا،سینئرنائب صدر مشتاق احمدجوش،نائب صدورعلامہ محمدپرویزقریشی،علامہ ضیاء لمصطفیٰ منور،طاہرمسعود،محمدسفیررضا سمیت اراکین مجلس مشاورت واجدشاکر، سیدندیم حسین شاہ،حسنین مصطفائی،احتشام عباسی ودیگرنے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمرکزی سیرت کمیٹی صاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی نے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی اپنی درخشاں روایات کے مطابق اصلاح معاشرہ کے لئے اپناذمہ دارانہ کرداراداکرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی نے ہمیشہ خطے میں دینی ہم آہنگی،رواداری،اخوت وبھائی چارہ کے لئے کلیدی کرداراداکیاہے اوریہ سلسلہ اسی تسلسل سے جاری وساری ہے ،انہوں نے کہاکہ مرکزی عیدگاہ اہل مظفرآبادکے دینی وروحانی مرکزکی حیثیت رکھتی ہے‘جس سے اہل مظفرآباد کے اسلاف کی یادیں وابستہ ہیں،اب جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین و مرکزی عیدگاہ کی تعمیرکے بعد انشاء اللہ اس عظیم الشان مسجدو مرکزی عیدگاہ کی مرکزی حیثیت کی اہمیت میں مذیداضافہ ہوگیاہے۔

صاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی نے کہاکہ جس طرح مرکزی سیرت کمیٹی کی انتظامیہ اور اہلسنت کی دیگرتنظیموں کے رضاکاروں نے ماہ رمضان المبارک کے دوران صلٰوة تراویح اوراس سے قبل تقریباً ایک سال سے کامیابی کے ساتھ نمازپنجگانہ کامکمل اہتمام کیااورلوگوں کوسہولیات فراہم کیں‘یہ خوش آئنداورحوصلہ افزاء ہے۔انہوں نے مرکزی سیرت کمیٹی کی انتظامیہ کمیٹی کومسجد خادم الحریمین الشریفین کے بہترانتظام و انصرام کو بخوبی انجام دینے پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح مقامی کمیونٹی نے مرکزی سیرت کمیٹی پر اعتمادکااظہارکیاہے وہ لائق تحسین ہے۔

اجلاس میں مرکزی سیرت کمیٹی کی مجلس مشارت کااجلاس بلانے کافیصلہ کیاگیا۔مرکزی سیرت کمیٹی حکومتی سرپرستی میں دین متین کی خدمت معاشرے کی اصلاح ،اپنی پراپرٹی کا تحفظ کافریضہ بخوبی انجام دیتی رہے گی۔