مسلم لیگ (ن)ہی آئندہ حکومت بنائے گی ٗ پی پی نے اپناحشر نشر خود کردیا ہے ٗ جو حکومت اولین تومیرٹ کاجنازہ ہی نکال دے وہ کل کیاتیر مارے گی ؟

مسلم لیگی رہنماؤں آصف مصطفائی اورسید فوادگیلانی کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 25 اگست 2015 17:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن)ہی آئندہ حکومت بنائے گی ٗ پی پی نے اپناحشر نشر خود کردیا ہے ٗ جو حکومت اولین تومیرٹ کاجنازہ ہی نکال دے وہ کل کیاتیر مارے گی ؟،پاکستان مسلم لیگ نوازسٹی اوریوتھ ونگ کاکہناہے کہ پی پی حکومت اندرون خانہ ماضی میں جس قدر انتشار کاشکار رہی ٗ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ٗ 2016ء مسلم لیگ نواز کی جیت ہے ، ان خیالات کااظہار مسلم لیگی رہنماؤں آصف مصطفائی اورسید فوادگیلانی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ٗ انہوں نے کہاکہ آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ نواز وکٹری حاصل کرے گی ٗ 2016ء تبدیلیوں کاسال ٗ مسلم لیگ نواز کی حکومت قائم ہوتے ہی میرٹ کابول بالا ہوگا ٗ میرٹ پرزورگاردیاجائیگا ٗ سفارشی کلچر کاقلع قمع کیاجائیگا ٗ بس جوکچھ ہوگا اصلاحات کے تحت ہوگا ٗ حقدار کو حق ملے گا ٗ چور سے قانونی طورپر نمٹاجائے گا ٗ مسلم لیگی رہنماؤں کامزید کہاکہ حکمران یہ بات کھل کرسن لیں ٗ کہ قومی خزانہ کوجس ساندازسے لوٹا گیا ہے ،پائی پائی کاحساب لیں گے ٗ عوامی کٹہرے میں لائیں گے ٗ کرپشن کرنیوالے حکمرانوں کے لئے 2016 ء بھیانک ہوگا ۔

(جاری ہے)

تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں ٗ صرف رسمی کارروائی باقی ہے ۔